Friday, 5 February 2021

حالت حال سے بیگانہ بنا رکھا ہے

 حالت حال سے بے گانہ بنا رکھا ہے 

خود کو ماضی کا نہاں خانہ بنا رکھا ہے 

خوفِ دوزخ نے ہی ایجاد کیا ہے سجدہ 

ڈر نے انسان کو دیوانہ بنا رکھا ہے 

منبرِ عشق سے تقریر کی خواہش ہے ہمیں 

دل کو اس واسطے مولانا بنا رکھا ہے 

ماتمِ شوق بپا کرتے ہیں ہر شام یہاں 

جسم کو ہم نے اذاں خانہ بنا رکھا ہے 

وقت رخصت ہے مِرے چاہنے والوں نے بھی اب 

سانس کو وقت کا پیمانہ بنا رکھا ہے 

جانتے ہیں وہ پرندہ ہے، نہیں ٹھہرے گا 

ہم نے اس دل کو مگر دانا بنا رکھا ہے 


عباس قمر

No comments:

Post a Comment