Friday, 5 February 2021

کیا ہو اندازہ پائمالی کا

 کیا ہو اندازہ پائمالی کا

لُٹ گیا کاسہ بھی سوالی کا

بٹ رہے ہیں کہیں اُجالے دوست

اور کہیں وقت رات کالی کا

ہم نے کِھلنا ہے اور کِھلنا ہے 

کھینچ ہی لیں گے دھیان مالی کا

شعر پر دور قحط کا حانی

کھیت پر وقت خشک سالی کا


حنان حانی

No comments:

Post a Comment