تمہارے بعد
بس اب تو آنکھوں میں ایک کُہرا سا جاگتا ہے
ہوا کے ہاتھوں پہ کوئی تحریر بھی نہیں ہے
عجیب دن ہیں عجیب راتیں ہیں جاں کنی کی
عجیب وحشت سی چھائی رہتی ہے منظروں پہ
بچھڑنے والے
تُو جانتا ہے
تجھے خبر ہے
یہاں تمہارے بِنا اداسی ہے، اور کیا ہے
ارشد ملک
No comments:
Post a Comment