Monday, 22 March 2021

ہم ان کے در پہ نہ جاتے تو اور کیا کرتے

 ہم ان کے در پہ نہ جاتے تو اور کیا کرتے

انہیں خدا نہ بناتے تو اور کیا کرتے 

بغیر عشق اندھیرے میں تھی تِری دنیا

چراغِ دل نہ جلاتے تو اور کیا کرتے

ہمیں تو اس لبِ نازک کو دینی تھی زحمت

اگر نہ بات بڑھاتے تو اور کیا کرتے

خطا کوئی نہیں پیچھا کیے ہوئے دنیا

جو میکدے میں نہ جاتے تو اور کیا کرتے

اندھیرا مانگنے آیا تھا روشنی کی بھیک

ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے

کسی سے بات جو کی ہے تو وہ خفا ہیں نذیر

کسی کو دوست بناتے تو اور کیا کرتے


نذیر بنارسی

No comments:

Post a Comment