Saturday, 6 March 2021

ایک نیا واقعہ عشق میں کیا ہو گیا

 ایک نیا واقعہ عشق میں کیا ہو گیا

دل میں کہیں پھر کوئی زخم ہرا ہو گیا

بزمِ طرب بھی سجی محفلِ غم بھی سجی

کون ملا تھا مجھے کون جدا ہو گیا

اپنی خوشی سے مجھے تیری خوشی تھی عزیز

تُو بھی مگر جانے کیوں مجھ سے خفا ہو گیا

میں تو نہیں مانگتا اس کے سوا کچھ صلہ

تیری نظر ہو گئی میرا بھلا ہو گیا

بڑھنے لگی خامشی ڈرنے لگی زندگی

دل ہی میرا دفعتاً نغمہ سرا ہو گیا


اشفاق عامر

No comments:

Post a Comment