Tuesday, 9 March 2021

میری اچھائی دکھائی نہیں دینے والی

 میری اچھائی دکھائی نہیں دینے والی 

میں زمانے کو صفائی نہیں دینے والی

محفلوں میں نہیں کرتی میں سخن کاچرچا

میں وہاں تم کو سنائی نہیں دینے والی  

میرے احساس کو سمجھے گا نہیں دنیا زاد

روح تک اس کو رسائی نہیں دینے والی

مجھ سے مت مانگ محبت کے اثاثے میرے

میں کسی کو یہ کمائی نہیں دینے والی 


شبنم خالد

No comments:

Post a Comment