Saturday, 3 April 2021

کہنے سے پہلے اپنی ہر اک بات تولنا

 کہنے سے پہلے اپنی ہر اک بات تولنا

پھر جا کے حرفِ شیریں میں فاروق بولنا

دھندلا دیا ہے وقت نے چہرہ کچھ اس طرح

لازم ہے آئینے کو بھی اس بار ڈولنا

لوگو! تم اپنے درد سمیٹو ہر ایک پل

کیا دوسروں کی زندگی میں زہر گھولنا

الجھے ہوئے ہیں سوچ کے دھاگے کچھ اس طرح

ایسی گرہیں پڑی ہیں کہ مشکل ہے کھولنا

فاروق گھر سے نکلے ہو تو دھیان میں رہے

چہروں کو پڑھتے رہنا تو دل بھی ٹٹولنا


زبیر فاروق

No comments:

Post a Comment