بے رخی کس نے ایجاد کی
مئے کشی کس نے ایجاد کی
زندگی کیوں بنائی گئی
خودکشی کس نے ایجاد کی
کون چیخا تھا پہلی دفعہ
خاموشی کس نے ایجاد کی
کس کی تنہائی وحشت بنی
ڈائری کس نے ایجاد کی
ایک محبت کا دستور تھا
دوسری کس نے ایجاد کی
کون پہلا منافق بنا؟
دوستی کس نے ایجاد کی
کس پہ نازل ہوا پہلا غم
شاعری کس نے ایجاد کی
انعام عازمی
No comments:
Post a Comment