Sunday, 25 April 2021

میں سوچتی ہوں تم سے ملاقات تو کروں

 میں سوچتی ہوں تم سے ملاقات تو کروں

جو رہ گئی ادھوری وہ بات تو کروں

میں گھر کی ڈیوڑھی پہ چراغِ وفا رکھوں

پھولوں کی تم پہ جاناں برسات تو کروں

اب میرے گھر پہ کوئی آتا بھی تو نہیں

تم کو بلانے جیسے حالات تو کروں

سولہ سنگھار کر کے میں تم سے جب ملوں

کچھ کچھ پرانے جیسے جذبات تو کروں

نہ تم کرو شکایت، شکوہ نہ کروں میں

اب زندگی میں ایسی اک رات تو کروں

تم سے قدم ملا کے چلنا تو چاہتی ہوں

پر میں تمہارے جیسی عادات تو کروں

اک تاج محل میرا بھی عکس بنے گا

میں اپنی جان تم کو سوغات تو کروں


 لبنیٰ عکس

No comments:

Post a Comment