Saturday, 1 May 2021

میری زندگی کا سفر گھر سے قبرستان تک

 میری زندگی کا سفر

گھر سے قبرستان تک

لاش کی طرح

باپ، بھائی، بیٹے اور شوہر کے کاندوں پہ دھری ہوں

مذہب کا غسل دے کر

رسموں کا کفن پہن کر

بے خبری کے قبرستان میں دفنا دی گئی ہوں


عطیہ داؤد

No comments:

Post a Comment