Saturday, 1 May 2021

گم سم تنہا بیٹھا ہو گا

 گُم سُم تنہا بیٹھا ہو گا

سگریٹ کے کش بھرتا ہو گا

اس نے کھڑکی کھولی ہو گی

اور گلی میں دیکھا ہو گا

زور سے میرا دل دھڑکا ہے

اس نے مجھ کو سوچا ہو گا

میں تو ہنسنا بھُول گیا ہوں

وہ بھی شاید روتا ہو گا

ٹھنڈی رات میں آگ جلا کر

میرا رستہ تکتا ہو گا


جیتندر پرواز

No comments:

Post a Comment