Tuesday, 25 May 2021

خلقت بہت تهی صاحب اسرار کون تها

 خلقت بہت تهی صاحب اسرار کون تها

آنکھیں بہت تھیں دیدۂ بیدار کون تھا

اس قافلے کا قافلہ سالار کون تھا

سردار کون یعنی سرِ دار کون تها

تم کو ہے کد کہ صاحب دستار کون تها

ہم کو یہ ضد کہ یار طرحدار کون تها

وه تم سا خوش مقال و‌خوش اطوار کون تها

تم بهی نہ تهے تو حاشیہ بردار کون تھا

کشکول سارے شہر کے تم کو تھما دئیے

ہم جانتے تھے تم سا طلبگار کون تھا

تھی ایک نفسا نفسی ہمیں کون پوچھتا

اس کی گلی میں اتنا روادار کون تھا

تھا زرد کس کا چہره، لہو کون لے اڑا

پھل کس نے کھائے اور یہاں بیمار کون تھا

یہ تو نہ تھا کہ بھیڑ نہ تھی شور و شر نہ تھا

لیکن بتاؤ ہم سا خریدار کون تھا

ہم نے یہ کب کہا پس دیوار آپ تھے

ہم نے تو یہ کہا پس دیوار کون تھا


شجاعت علی راہی

No comments:

Post a Comment