Thursday, 27 May 2021

آدھی بات پوری بات کہنے کی کب مجھے اجازت ہے

 آدھی بات


پوری بات کہنے کی کب مجھے اجازت ہے

پوری بات سننے کی آپ کو کیا ضرورت ہے

آپ علم کے داعی

آپ سوچ کے رہبر

آپ ہی محبت کے قاعدے بناتے ہیں

آپ ہی رفاقت کے سب ہنر بتاتے ہیں

آپ کے تبسم کو میں نے گر کبھی کھوجا

پچھلے کتنے جنموں کے عشق کے کھنڈر نکلے

آنجناب کے سارے

درد معتبر نکلے

آپ مسکراتے ہیں، مسکراتے رہیے تو

پوری بات کہنے کی کب مجھے اجازت ہے

میں کہ ایک عورت ہوں

یا کہ پھر محبت ہوں

آدھی بات کہتی ہوں

پورا دُکھ اُٹھاتی ہوں


عظمیٰ نقوی

No comments:

Post a Comment