Friday, 7 January 2022

بجھتی آنکھوں میں ترے خواب کا بوسہ رکھا

 بجھتی آنکھوں میں تِرے خواب کا بوسہ رکھا

رات پھر ہم نے اندھیروں میں اجالا رکھا

زخم سینہ میں تو آنکھوں میں سمندر ٹھہرا

درد کو میں نے مجھے درد نے زندہ رکھا

ساتھ رہتا تھا، مگر ساتھ نہیں تھا میرے

اس کی قربت نے بھی اکثر مجھے تنہا رکھا

وقت کے ساتھ تجھے بھول ہی جاتا لیکن

اک ہرے خط نے مِرے زخم کو تازہ رکھا

میرا ایماں نہ ٹکا پائیں ہزاروں شکلیں

میری آنکھوں نے تِرے پیار میں روزہ رکھا

کیا قیامت ہے کہ تیری ہی طرح سے مجھ سے

زندگی نے بھی بہت دور کا رشتہ رکھا


آلوک مشرا

No comments:

Post a Comment