Wednesday, 5 January 2022

یا تو مٹ جائیے یا مٹا دیجیے

 یا تو مٹ جائیۓ یا مٹا دیجیۓ

کیجیے جب بھی سودا کھرا کیجیۓ

اب جفا کیجیۓ، یا وفا کیجیۓ

آخری وقت ہے بس دعا کیجیۓ

اپنے چہرے سے زلفیں ہٹا دیجیۓ

اور پھر چاند کا سامنا کیجیۓ

ہر طرف پھول ہی پھول کھل جائیں گے

آپ ایسے ہی ہنستے رہا کیجیۓ

آپ کی یہ ہنسی جیسے گھنگھرو بجیں

اور قیامت ہے کیا؟ یہ بتا دیجیۓ


واجدہ تبسم

No comments:

Post a Comment