Tuesday, 11 January 2022

حوادث اپنی آنکھیں مل رہے ہیں

 حوادث اپنی آنکھیں مل رہے ہیں 

ستارے بین کر کے ڈھل رہے ہیں 

تمہیں چڑھتی جوانی کی پڑی ہے 

مِرے گھر میں مسائل چل رہے ہیں

تمہاری آنکھ میں رنگين تعبیر

ہمارے خواب زندہ جل رہے ہیں 

ہماری آستیں میں سانپ بچھو 

تمہارا نام لے کر پل رہے ہیں 

کسی کی آنکھ نے پتھر بنایا

کسی کو دیکھ کر ہم شل رہے ہیں


ردا زینب شاہ

No comments:

Post a Comment