Tuesday, 11 January 2022

مرے وطن کے غلامو! تمہیں مبارک ہو

 مِرے وطن کے غلامو! تمہیں مبارک ہو

 مِرے وطن کے غلامو! تمہیں مبارک ہو

یہ بے بسی یہ ملامت کے رات دن جینا

مِرے وطن کے غلامو! تمہیں مبارک ہو

نگاہیں نیچے کئے اپنا ہی لہو پینا

مِرے وطن کے غلامو! تمہیں مبارک ہو

یہ بِن بلائے مسلط کئے ہوئے آقا

مِرے وطن کے غلامو! تمہیں مبارک ہو

زباں پہ مہرِ خموشی بِلکتا سناٹا

مِرے وطن کے غلامو! تمہیں مبارک ہو

فریب کھانے کی عادت یہ ظلم کا سایا

 مِرے وطن کے غلامو! تمہیں مبارک ہو


صدیق منظر

No comments:

Post a Comment