Wednesday, 5 January 2022

یہ دل سکونت خیرالانام ہو جائے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


یہ دل سکونت خیرالانامﷺ ہو جائے

دکھوں بلاؤں کی میرے بھی شام ہو جائے

میں حسنِ آقاؐ کے ہر زاویے پہ نعت لکھوں

مجھے جو جلوہ ماہِ تمامﷺ ہو جائے

عطا ہو طوقِ گدائی حضورﷺ مجھ کو اگر

تو دو جہانوں میں میرا بھی نام ہو جائے

وضو کریں جو سخن آبِ عشق و مستی سے

تو اؐن کی شان میں اعلیٰ کلام ہو جائے

نظر ہو گنبدِ خضریٰ پہ اور موت آئے

کہ اس طرح سے یہ لطفِ دوام ہو جائے

یہ آرزو ہے قیامت میں آپؐ سے یہ کہوں

حضورؐ آپ کے ہاتھوں سے جام ہو جائے

میں چاہتا ہوں فرشتے بھی قبر میں یہ کہیں

کہ اٹھ خلیل! درود و سلامﷺ ہو جائے


خلیل الرحمٰن خلیل

No comments:

Post a Comment