عارفانہ کلام منقبت بر حضرت عثمانؓ ذوالنورین
فضلِ رب سے آپؓ قسمت کے دھنی عثمانؓ ہیں
آپؓ ہی سوئم خلیفۂ نبیﷺ عثمانؓ ہیں
پیکرِ شرم و حیا، صدق و صفا، جود و عطا
رہنمائے قومِ مسلم ہیں، غنی عثمانؓ ہیں
دین حق پر کر دیا قربان جس نے مال و زر
دیکھیۓ اللہ اکبر، وہ سخی عثمانؓ ہیں
سارے عالم کو منور کر دیا اسلام سے
مصطفیٰﷺ کے نور کی وہ روشنی عثمانؓ ہیں
درس جس نے دے دیا عشقِ رسول اللہﷺ کا
ہاں وہی عثمانؓ ہیں بے شک وہی عثمانؓ ہیں
چاند، تاروں کی طرح محفل میں جو چمکا کیۓ
مصطفیٰﷺ، صدیقؓ، فاروقؓ و علیؓ، عثمانؓ ہیں
عظمت و رفعت بیاں فیصل کرے کیا آپ کی
آپؓ دامادِ رسولِ ہاشمیﷺ عثمانؓ ہیں
فیصل گنوری
No comments:
Post a Comment