Wednesday, 5 January 2022

مجھ پہ جو فرض ہے وہ قرض ادا ہو آمین

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


مجھ پہ جو فرض ہے وہ قرض ادا ہو، آمین

میری قسمت میں محمدﷺ سے وفا ہو، آمین

نہ طلب مال کی ہو اور نہ ہوس دنیا کی

میرا دل روضۂ اقدسﷺ کا گدا ہو، آمین

جب بھی دنیا کے مصائب مجھے گھیریں آقاؐ

آپﷺ کا نام ہی بس ردِ بلا ہو، آمین

سیدھے رستے سے جو دنیا مجھے بھٹکانے لگے

سُنتِ شاہِ اُممﷺ راہنما ہو، آمین

وہ جو ہر ایک ضرورت سے مِری واقف ہے

میرا مولیٰﷻ میرا حاجات روا ہو، آمین


نسرین سید

No comments:

Post a Comment