Saturday, 8 January 2022

ایسے کٹھن سمے میں بھی وہ میرے ساتھ تھی

 ایسے کٹھن سمے میں بھی وہ میرے ساتھ تھی

میرے مقابلے پہ جب اک کائنات تھی

کھیلے بہت سے کھیل میں نے زندگی میں پر

ہر کھیل میں لکھی ہوئی میری ہی مات تھی

شہرِ دل اب ہوا ہے بیابان کی طرح

کہ جیسے تیرا جانا کوئی واردات تھی

بڑھ چڑھ کے کچھ نہیں ہے بتایا میں نے اسے

اس سے محبت اتنی کی جتنی بساط تھی


کونین حیدر

No comments:

Post a Comment