Saturday, 8 January 2022

مجھے کہانی کے کردار سے محبت تھی

 مجھے کہانی کے کردار سے محبت تھی

کہ جس میں سائے کو دیوار سے محبت تھی

وہ اس لیے بھی نہیں چھوڑتا تھا ساتھ مِرا

اسے بھی اپنے عزادار سے محبت تھی

کچھ اس لیے بھی میں صحرا سے آ گئی جنگل

مِری سرشت میں اشجار سے محبت تھی

عزیز تر مجھے چادر تھی جس طرح اپنی

اسے بھی ویسے ہی دستار سے محبت تھی

گواہی دیں گے سبھی اس کی پارسائی کی

وہ عام تھا، مجھے کردار سے محبت تھی

میں ہجرتوں کی ثمینہ ہوں اس لیے قائل

مِرے رفیق کو اُس پار سے محبت تھی


ثمینہ ثاقب

No comments:

Post a Comment