Wednesday, 5 January 2022

دیوار چین کی سیر

 دیوار چین کی سیر


بادلوں کے جنگلے سے سہارا لے کر

اسلاف کے نقوشِ پا پر قدم رکھتے ہوئے

آسمانی سیڑھی چڑھ کر

اور

آسمانی پُل عبور کر کے

میں انسانی تہذیب و ثقافت کی چوٹی پر پہنچا

اہلِ فلک کی پُرسکون زندگی میں

خلل اندازی کے ارتکابِ جُرم سے بچنے کے لیے

میں اپنے اسلاف کے ساتھ

زبانِ خاموشی میں گفتگو کرتا رہا

نگاہِ دُوربِین پڑھتی رہی حال کو

اور چشمِ دل پڑھتی رہی ماضی کو

مجھے ہر نیلی خشت

جلی حروف میں لکھا ہوا ایک کیریکٹر

اور ہر مضبوط چوکی

ایک مجسم رزمیہ لگی


انتخاب عالم

چانگ شی شوان

No comments:

Post a Comment