Monday, 3 January 2022

لوح محفوظ سے سرکار کو کلمے بھیجے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


لوحِ محفوظ سے سرکارﷺ کو کلمے بھیجے

آپؐ کے پاؤں کو جبریلؑ خوشی سے چومے

زرد ٹیلوں کو ہو خوشرنگ قمیضوں کی طلب

رنج سہتے ہوئے صحرا میں خوشی آ ٹھہرے

اور پھر ربﷻ نے کہا؛ اقراء باسمِ ربی

اور آقاؐ نے فصاحت کے دریچے کھولے

میں بھی چاکر ہوں اسی در کا وہیں ہوتا ہوں

ورد کرتے ہوئے دیکھے ہیں فرشتے میں نے

دھڑکنیں اسمﷺ الاپیں تو ملے صبر و قرار

فرقتِ شاہﷺ میں جب دل سے لہو آ ٹپکے

یوں ہوا نور برسنے لگا افلاک سے اور

بوڑھے اونٹوں نے بھی سرسبز کجاوے پہنے

نعت کہتے ہوئے راشد میں صدا سنتا ہوں

امتی خیر ہو تیری کہ تِرے کیا کہنے


راشد امام

No comments:

Post a Comment