Friday, 14 January 2022

جس بات کا کہا جب دل نے جناب لکھ دی

 جس بات کا کہا جب دل نے جناب لکھ دی

کچھ بھی نہیں چھپایا بھولِ شباب لکھ دی

یہ بھی عجیب ہے کل سے وہ ہیں محو خود میں

ان کی ہی آنکھ حد کی ہم نے شراب لکھ دی

یاں واں کے سب سوالوں کو بھانپ ہی لیا تھا

خواہش تو ان کی کی پھر طورِ جواب لکھ دی

ہم سے ہی سیکھیۓ آ کر عظمتِ تعلق

اک سال کے تعلق پر اک کتاب لکھ دی

توبہ نکمے ہم بس جارح خیال کے ہیں

جب صبحِ ست لکھی تو شامِ سراب لکھ دی


اعجاز کشمیری

No comments:

Post a Comment