Thursday, 20 January 2022

جو معترض کھڑے ہیں مری اس اڑان پر

 جو معترض کھڑے ہیں مِری اس اڑان پر

شکوہ نہ ان سے ہے نہ شکایت زبان پر

وہ ہم سے پھر ملے گا کسی آسمان پر

ہم ہیں کہ جی رہے ہیں فقط اس گمان پر

پہنچے گا تیر میرا یہ اپنے نشان پر

اتنا یقین مجھ کو ہے اپنی کمان پر

تارے مِری زمیں پہ جو سارے اتار دے

میں اس کے سنگ سنگ اڑوں آسمان پر

کب میں نے کوئی بات نرالی ہے کی یہاں

کیوں سب مچل گئے ہیں مِرے اک بیان پر

محشر نہ ہو بپا تو ہو پھر اور کیا بتا

سب کو یقیں ہے اس کی غضب داستان پر

تم نے کہا کہ مان تمہیں میری چاہ پر

دل تم کو دے رہی ہوں تمہارے ہی مان پر

حالانکہ اونچ نیچ سے واقف نہیں مگر

ہم کر رہے غرور ہیں اردو زبان پر


حنا امبرین طارق

No comments:

Post a Comment