Monday, 10 January 2022

کل کو شاید یہ گفتگو نہ رہے

 کل کو شاید یہ گفتگو نہ رہے

میں تِری اور میرا تُو نہ رہے

ہم بھی چپ چاپ سے جلے جاناں

تیرے چرچے بھی کو بکو نہ رہے

منزلو! اس طرح ستاؤ ہمیں

تم کو پانے کی جستجو نہ رہے

تجھ سے شکوہ فقط جفا کا ہے

کل کو شاید یہ تیری خُو نہ رہے

عشق میں ایسی کیفیت چاہوں

جب رہو دل میں تم، لہو نہ رہے

اب حرا! اس طرح ملیں گے اسے

پھر سے ملنے کی آرزو نہ رہے


حرا رانا

No comments:

Post a Comment