Sunday, 16 January 2022

میرے دست مقدر پہ یہ گامزن

 وقفہ


میرے دستِ مقدر پہ یہ گامزن

مدتوں آفتوں سے گزرتی رہیں

میرے دکھ درد میں یہ بھی شامل رہیں

انگلیاں تھام کر میرے خوابوں کی 

یہ سنگ چلتی رہیں منزلوں کی طرف

میری آنکھوں نے جو کچھ نہ دیکھا ابھی

مثل آئینہ مجھ کو دکھاتی ہیں یہ

وہ سبھی گیت جو میں نے لکھے نہیں

وہ مجھے گنگنا کر سناتی ہیں یہ

بھید جیون کے مجھ کو بتاتی ہیں یہ

ان کو بھی تو خدا نے عطا کی زباں

میرے ہاتھوں کی ریکھائیں گونگی نہیں

آج خاموش ہیں


شجاعت اقبال

No comments:

Post a Comment