Wednesday, 6 April 2022

یہ اور بات ہے ہمیں شوقِ فغاں نہ تھا

  یہ اور بات ہے ہمیں شوقِ فغاں نہ تھا

ورنہ ہمارا کون سے لمحے زیاں نہ تھا

جس کا یقین تھا وہ نہیں رونما ہوا

جو ہو رہا ہے اس کا کسی کو گماں نہ تھا

اس وقت بھی تھا عشق خلاؤں میں موجزن

جس وقت اہتمامِ زمان و مکاں نہ تھا

وہ بے کلی کہ جو مجھے جاں سے عزیز تھی

وہ زخمِ نارسائی جو دل پر گراں نہ تھا


ساون شبیر

No comments:

Post a Comment