Sunday, 17 April 2022

واعظ پئے ہوئے ہوں خدا کے لیے نہ چھیڑ

 واعظ پئے ہوئے ہوں خدا کیلئے نہ چھیڑ

دھڑکا مٹا ہوا ہے عذاب و ثواب کا

یا رب انہیں بہشت میں جانا نہ ہو نصیب

جو لطف اٹھا چکے ہیں شب ماہتاب کا

کیا کیا بگڑ رہے ہیں وہ بن بن کے بزم میں

آشوبِ روزگار ہے عالم عتاب کا

پھر چاہتا ہے دل کہ وہی تاک جھانک ہو

پھڑ ڈھونڈتا ہوں لطف سوال و جواب کا

زاہد کو بادہ خواری کا چسکا لگا دیا

یہ کام عمر بھر میں ہوا ہے ثواب کا

شوخی تو یہ ہے بزم میں بیٹھے ہیں اس طرح

گویا کھنچا ہوا ہے مرقع حجاب کا


مائل دہلوی

No comments:

Post a Comment