Sunday, 17 April 2022

عجب خمار تری یاد کی شراب میں ہے

 عجب خمار تِری یاد کی شراب میں ہے

کہ یہ قرار بھی اب حدِ اضطراب میں ہے

بگڑتی بنتی ہے شب بھر وہ دیدہ و دل میں

جو ایک شکل دل و دیدۂ خراب میں ہے

وہ ابر تھا کہ نکل ہی نہیں سکی تھی وہ کل

جو دھوپ پھیلی ہوئی آج میرے خواب میں ہے

بچا کے رکھتا ہے ہر جمع و خرچ سے مجھے

وہ ایک دستِ دعا جو مِرے حساب میں ہے

کسے بتائیں محبت ہے جو ہے پیشِ نظر

کسے دکھائیں جو وحشت ابھی حجاب میں ہے


کامران نفیس

No comments:

Post a Comment