Monday, 11 April 2022

پورے چاند کی رات کا جادو

 پورے چاند کی رات کا جادو

چاند کی رات کا جادو

شام ڈھلے اک آہٹ دل میں ہوتی ہے

دھیرے دھیرے شام کا سایہ اور بھی گہرا ہوتا ہے

شام سے رات کا ملنا

وصل کی خواہش اور بڑھا دیتا ہے

پورے چاند کی رات کا جادو جوبن پر آ جاتا ہے

جھیل کا روشن پانی چاند کا عکس اچھالے پھرتا ہے

ایک نشہ سا دل میں جیسے قطرہ قطرہ گرتا ہے

حسن کنول کے پھول سا کھلنے لگتا ہے

اک مانوس سی خوشبو تن کو چھوتی ہے

ایسے میں پھر مست ہوا کے جھونکے

چھیڑنے لگتے ہیں

اور میں پیار کے پاگل پن میں

ساون رُت کی بدلی بن کر

دور فلک پر

اس کا ہاتھ پکڑ کر

اڑنے لگتی ہوں


ناز بٹ

No comments:

Post a Comment