Friday, 21 October 2022

ہم عشق میں دلدار کے حیران ہیں واللہ

ہم عشق میں دلدار کے حیران ہیں واللہ

ہر آن جدائی سے پریشان ہیں واللہ

چھیڑو نہ مجھے یارو کوئی سوختہ دل کو

ہم اپنی میاں! جان سے بے جان ہیں واللہ

جب اپنی خبر مجھ کو نہیں ہے کہ میں کیا ہوں

حیوان سے بد تر ہمیں انسان ہیں واللہ

کیا ہم کو بھلا عاشق مجنوں کی خبر ہے

ہم آپ ہی بر گشتہ و ویران ہیں واللہ

جب یار کو مشتاق کی ملنے کی غرض ہو

پھر ہم کو سبھی منزلیں آسان ہیں واللہ

ہے کون جو کرتا نہیں خالق کی پرستش

ہم کہتے ہیں ہم صاحب قرآن ہیں واللہ

میراں شاہ وہ ہر شان میں بے نام و نشاں ہے

ہم کیا ہیں یونہی بے سر و سامان ہیں واللہ


میراں شاہ جالندھری

No comments:

Post a Comment