ریڈیو کو کہو
قسم اٹھا کر کہے
دھرتی اگر ماں ہوتی ہے تو کس کی
یہ پاکستانیوں کی کیا ہوئی
اور ہندوستانیوں کی کیا لگی
وہ ریڈیو نہیں سنتے
اخبار نہیں پڑھتے
جہاز کھیتوں میں ہی خبر دے جاتے ہیں
ہل کی ہتھی کو پکڑتے ہوئے
وہ صرف ہنس دیتے ہیں
کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہل پاگل نہیں
پاگل تو توپ ہوتی ہے
پاش
اوتار سنگھ سندھو
No comments:
Post a Comment