Saturday, 22 October 2022

اس بات سے حیرانی بھی حیران ہوئی ہے

 اس بات سے حیرانی بھی حیران ہوئی ہے

وحشت مِری پہچان کا سامان ہوئی ہے

اِک قبر میسّر ہے قیامت کی گھڑی تک

سو نیند کی مشکل مجھے آسان ہوئی ہے

اک روز جہنم بھی شعاعوں کی تپش میں

سورج کی تمازت سے پریشان ہوئی ہے

تم لوگ سمجھتے ہو کہ خلجان ہے دل کا

بے چینی مِری روح کا سرطان ہوئی ہے

تصویر مکمل نہیں ہو گی کسی صورت

خود چشمِ مصور بڑی حیران ہوئی ہے


احسان الحق

No comments:

Post a Comment