Saturday 22 October 2022

محبتوں کا یہی مسئلہ نہیں جاتا

 محبتوں کا یہی مسئلہ نہیں جاتا

ہم اس سے کیسے کہیں کیا کہا نہیں جاتا

وہ درد ہے تو مِرے دل سے کیوں نہیں اٹھتا

یہ درد وہ ہے، جو مجھ سے سہا نہیں جاتا

یہ کس جہان کا نقشہ دیا گیا ہے مجھے

کہ اس کی سمت کوئی راستہ نہیں جاتا

ذرا سی میں نے اسے خود میں کیا جگہ دے دی

اب اپنے آپ میں اس سے رہا نہیں جاتا

میاں وہ کوچۂ جاں ہے وہاں کبھی نہ کبھی

مجھے بتاؤ ذرا، کون سا نہیں جاتا؟

یہ زندگی بھی تو پھر زندگی نہیں رہتی

بچھڑ کے اس سے اگرچہ مَرا نہیں جاتا


تہذیب ابرار

No comments:

Post a Comment