Wednesday, 19 October 2022

لمحہ لمحہ جواں ہو رہا ہے

 نرم و نازک حسین

ایک ننھا شجر

اپنے اندر چھپائے ہوئے

برگ و بر

لمحہ لمحہ

جواں ہو رہا ہے

مگر سر پہ بجلی کے تاروں کا ہے سلسلہ


جاوید دانش

No comments:

Post a Comment