Sunday 23 October 2022

صدر نے اپنی صدارت کو بچا رکھا ہے

 صدر نے اپنی صدارت کو بچا رکھا ہے

پایۂ تخت کو دانتوں سے دبا رکھا ہے

وہ کتابوں کو مصالحے کی طرح چاٹتے ہیں

جیسے اِدراک میں ادرک کا مزا رکھا ہے

یہ مِری قوم ہے کمزور و مقدس گائے

جس نے مہنگائی کی چُھریوں پہ گَلا رکھا ہے

اب یہاں شاخ پہ اُلو🦉 نہیں بیٹھا کرتے

اب اسمبلی کی نشستوں پہ گدھا رکھا ہے

مس شگفتہ سے جو ہیں چپکے ہوئے ایک بزرگ

ٹیوب لائٹ کی برابر میں دِیا رکھا ہے

مار ڈالے گی تِرے شعلۂ رخسار کی ہیٹ

ایسا لگتا ہے کہ چولہے پہ توّا رکھا ہے

ابھی آیا ہوں شکاگو میں غزل لُڑھکا کے

ہیوسٹن کے لیے سامان بندھا رکھا ہے

کوئی جنت میں نہ جائے گا بِنا پرمٹ کے

اس نے ہر گیٹ پہ اللہ رکھا، رکھا ہے


خالد عرفان

No comments:

Post a Comment