Sunday, 23 October 2022

کئی دنوں سے مجھے بھی نفی کیا ہوا ہے

 کئی دنوں سے مجھے بھی نفی کیا ہوا ہے

تِرے خیال نے اتنا دکھی کیا ہوا ہے

وہ ایک پل تو تجھے یاد بھی نہیں ہو گا

وہ ایک پل جسے ہم نے صدی کیا ہوا ہے

تِری طرح مِرے اندر بھی دھول اڑ رہی ہے

مِرا لباس ذرا استری کیا ہوا ہے

اس آدمی کو تجارت کے فائدے نہ گِنا

وہ آدمی جو تِری نوکری کیا ہوا ہے

ذرا سا وہ نظر انداز کر رہا ہے مجھے

کچھ اپنے آپ کو میں نے بِزی کیا ہوا ہے

ابھی تو سارے فرشتے دکھائی دیتے ہیں

ابھی تو اس نے سبھی کو بری کیا ہوا ہے

میں روز ٹوٹی ہوئی کوئی چیز جوڑتا ہوں

اس آدمی نے مجھے مستری کیا ہوا ہے 


شکیل جمالی

No comments:

Post a Comment