شامِ الم جب دردِ جدائی ضبط کی حد سے گزرا ہو گا
تب کہیں آنکھیں چھلکی ہوں گی تب کوئی تارا ٹوٹا ہو گا
میرے آنسو میلے میلے،۔ آپ کا دامن اُجلا اُجلا
میرے آنسو آپ نہ پونچھیں آپ کا دامن میلا ہو گا
جب تک ہیں صیاد کے بس میں رسمِ گُل کیا دورِ خزاں کیا
جشنِ بہاراں ہم بھی کریں گے، جس دن گلشن اپنا ہو گا
تم کو شکیب اس بات کا کیا غم پھول ہنسے یا روئے شبنم
اس دنیا کی رِیت یہی ہے، ایسا ہوا ہے، ایسا ہو گا
شکیب بنارسی
No comments:
Post a Comment