Tuesday, 18 October 2022

سبھی کو چپ کرا دیتا تھا ایسا بولتا تھا

 سبھی کو چُپ کرا دیتا تھا ایسا بولتا تھا 

یہ دریا سُوکھنے سے پہلے کتنا بولتا تھا

تمہارے شہر کے لوگوں نے کڑوا کر دیا ہے 

میں جب گاؤں میں رہتا تھا تو میٹھا بولتا تھا

وہ اب بھی لوگوں کو دریا دکھا کر کہتی ہو گی 

وہ ایسے شور کرتا تھا،۔ وہ اتنا بولتا تھا

زباں کھلتی نہیں تھی اس کی اک شہرن کے آگے 

جو لڑکا گاؤں میں سب سے زیادہ بولتا تھا

ہواؤں میں بسی ہوتی تھی خوشبو اس بدن کی 

یہاں سے وہ ابھی گزرا تھا، رستہ بولتا تھا


صغیر صفی

No comments:

Post a Comment