Tuesday, 18 October 2022

رنج رائیگانی میں عمر بھی بتانی ہے

 بے قیمت


زندگی تو ان کی ہے

بس تمہیں جن آنکھوں کو دستیاب رہنا ہے

زندگی تو ان کی ہے

جن کی دسترس میں ہو

جن سے بات کرتی ہو

جب سوال کرتے ہیں، تو جواب ملتا ہے

زندگی تو ان کی ہے

جن کو فخر حاصل ہے

تم سے روٹھ سکتے ہیں، یا تمہیں مناتے ہیں

اور اک طرف ہم ہیں

یا ہمارے جیسے ہیں

دیکھ بھی نہیں سکتے

بات اک طرف ٹھہری

پوچھ  بھی نہیں سکتے

خود سے روٹھ لیتے ہیں، خود ہی مان جاتے ہیں

رنجِ رائیگانی ہے

اور ایسی حالت میں عمر بھی بِتانی ہے


عبدالوہاب عبدل

No comments:

Post a Comment