ہماری جیت سے ہوتی تمہاری ہار میاں
سو بڑھ کے روک لیا خود ہی اپنا وار میاں
ہمارے جیسی کوئی ایک مثال ہو تو کہو
کہ ہم کو خود سے زیادہ ہے تم سے پیار میاں
بس ایک دیکھے پہ ہجراں کی آگ میں جھونکا
تمہارے وصل سے ہوتا جو ہمکنار میاں
تمہارے پیچھے چلے آئیں گے یہ کون و مکاں
طلب کے ناکے سے پہلے ہمیں گزار میاں
اب اپنے کاسۂ رختِ سفر میں کچھ بھی نہیں
لباسِ خاک بھی میت سے لے ادھار میاں
شہباز گردیزی
No comments:
Post a Comment