وقت
یہ وقت کیا ہے
کیوں مسلسل گُزر رہا ہے
دلوں کے جذبے کُچل رہا ہے
ہمارے خوابو ں کا سب تسلسل
کسی اذیت میں ڈھل رہا ہے
کوئی بھی لمحہ، کوئی بھی ساعت
خوشی اور غم کا کوئی بھی امکاں
صرف تصادم میں
ڈھل رہا ہے
یہ وقت کیا ہے
کیوں مسلسل بدل رہا ہے
ہے کیوں مسلسل سی یہ گرانی
تمام عالم کو اک حیرانی
کہ وقت زندہ ہے یا مر چکا ہے
رکا ہوا ہے یا چل رہا ہے
اسی زمانے سے دور کوئی
نیا زمانہ ہے اور کوئی
یا وقتِ دوراں، ہی اپنے اندر سے
کینچلی کچھ بدل رہا ہے
یہ وقت کیا ہے
طاہرہ الطاف
No comments:
Post a Comment