Thursday, 6 April 2023

عشق بس ایک بار ہوتا ہے

 عشق بس ایک بار ہوتا ہے

دوسرا کاروبار ہوتا ہے

ہم سے سادہ مزاج لوگوں کا

دکھ بھی سانجھا شمار ہوتا ہے

اس کو ہوش و حواس سے مطلب

جو بھی پہلوئے یار ہوتا ہے

دشمنی دوستی میں بدلیں گے

یار سرحد کے پار ہوتا ہے

اس سے خطرے ڈریں گے خود یعنی

جس کو پنجتن سے پیار ہوتا ہے

پہلے تصویر دیکھو جی بھر کے

دیکھ کیسے غبار ہوتا ہے

آئینے کو الٹ پلٹ دیکھا

سامنے عکسِ یار ہوتا ہے

دکھ کے آگے بھی دکھ ہے ہاں دکھ ہے

دکھ کے اندر قرار ہوتا ہے


وشال سحر

No comments:

Post a Comment