Thursday, 7 March 2024

ڈھونڈو اس کو جسے نے تم بھلا دیا ہے

 پرندے سارے گھونسلوں میں چھپ گئے ہیں

پربتوں نے سفید چادر

اوڑھ لی ہے

میرے غم میں شریک ہیں سب

سکوت چھایا ہوا ہے ہر سو

تمہارے عہد و پیمان سارے

جو تم نے ہمدم بھلا دئیے ہیں

وہ یاد آتے ہیں 

تو اکثر

 دل سے آہیں نکل رہی ہیں

پرندے بے چین ہو رہے ہیں

سفید چادر اوڑھے پربت

یہ کہہ رہے ہیں

خدا کی دھرتی بڑی وسیع ہے 

تمہاری آنکھوں کا رزق اس نے 

کہیں چھپا کے رکھا ہوا ہو گا

ڈھونڈو اس کو

جسے نے تم بھلا دیا ہے 

بھولو اس کو


آصف ریحان عابد

No comments:

Post a Comment