Tuesday, 16 July 2024

روح و تن آپ پہ قربان اباعبداللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


روح و تن آپ پہ قربان اباعبداللہؑ

حرز جاں آپ کے فرمان اباعبدللہؑ

درس توحید ہے ہر فاسق و فاجر کی نفی

رمز عاشور ہے انکار ستمگار و شقی

لعن ہے سید حمزہؑ کے جگر خواروں پر

لعن ہے بغض میں جلتے ہوئے خونخواروں پر

لعن ارباب اُمیہ کے ستمگاروں پر

لعن ہے خار بچھاتے ہوئے کرداروں پر

لعن ہے لشکر کفار کے سرداروں پر

لعن ہے آلؑ محمدﷺ تیرے اغیاروں پر

لعن ہے ظلم کی چلتی ہوئی تلواروں پر

لعن ہے دشمن حیدرؑ کے نمک خواروں پر

لعن ہے دین فروشوں کے طرفداروں پر

لعن شیطان تیرے حاشیہ برداروں پر

لعن ہے نسل اُمیہ تیرے درباروں پر

روح و تن آپ پہ قربان اباعبداللہؑ

حرز جاں آپ کے فرمان اباعبدللہؑ

درس توحید ہے ہر فاسق و فاجر کی نفی

رمز عاشور ہے انکار ستمگار و شقی

عشق ہے آلؑ محمدﷺ تیرے دلداروں سے

دشت بے آب میں لڑتے ہوئے جی داروں سے

مقتل عشق میں اٹھتی ہوئی تلواروں سے

بر سر نوک سناں حق کے پرستاروں سے

خون روتے ہوئے دلگیر عزاداروں سے

ظلم سے بر سر پیکار علمداروں سے

عشق شبیرؑ میں روتے ہوئے غم خواروں سے

کربلا کعبہ کردار ہے جراروں کا

کربلا نعرۂ کرارؑ ہے جیداروں کا


معصومہ شیرازی

No comments:

Post a Comment