Friday, 13 September 2024

پتے سے گر کے درس فنا دے گیا مجھے

 پتے سے گِر کے درس فنا دے گیا مجھے

بارش کا قطرہ سرِ قضا دے گیا مجھے

جب تک یقیں نہیں تھا کوئی خوف بھی نہ تھا

خوفِ خدا، یقینِ خدا دے گیا مجھے

اس دشتِ روزگار میں جلتی لوؤں کے ساتھ

ٹھنڈا سا اک خیال ہوا دے گیا مجھے

دُکھ میں گِھرے ہوؤں میں جو پہنچا تو تیرے ساتھ

گُزرا ہوا وہ لمحہ صدا دے گیا مجھے

ایزد بس ایک نُقرئی سکے کے واسطے

درویش زندگی کی دُعا دے گیا مجھے


ایزد عزیز

No comments:

Post a Comment