عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ایمان کیا ہے اس کے مسائل پہ بات کر
آ بیٹھ میرے ساتھ دلائل پہ بات کر
جھوٹے بزرگواروں کی جھوٹی کہانیاں
سب چھوڑ، حق رسیدہ رسائل پہ بات کر
طالبؑ، عقیلؑ جعفرؑ و حیدرؑ سے ہیں پسر
نگران مصطفٰیﷺ کے شمائل پہ بات کر
جائے پناہ تھی جو محمدﷺ کے واسطے
اس گود کے الوہی خصائل پہ بات کر
الحمد پڑھ رہا ہے نکاحِ رسولﷺ پر
تنزیلِ فاتحہ کے اوائل پہ بات کر
جس کی بہو کے رزق سے پلتے ہیں دو جہاں
واجب ہے اس سخی کے وسائل پہ بات کر
جس گھر کے سب مکین خدائی مزاج ہیں
اس گھر کے جبرئیل سے سائل پہ بات کر
تسنیم جس کے صدقے ملے ہیں یہ پنجتن
اس عالی النسب کے فضائل پہ بات کر
تسنیم عباس قریشی
No comments:
Post a Comment