عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
واقعی آپؐ ہی کی دی ہوئی ہے
زندگی آپؐ ہی کی دی ہوئی ہے
سُو بہ سُو راج تھا اندھیرے کا
روشنی آپؐ ہی کی دی ہوئی ہے
دہر میں کچھ نہیں تھا غم کے سوا
ہر خوشی آپؐ ہی کی دی ہوئی ہے
میرا واثق یقیں نظاروں کو
دلکشی آپؐ ہی کی دی ہوئی ہے
مرکز جہل تھا شعورِ بشر
آگہی آپؐ ہی کی دی ہوئی ہے
علی تاصف
No comments:
Post a Comment